وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان آج حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

حکومتی و اتحادی ارکان کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے،وزیراعظم نے تمام اراکین قومی اسمبلی کو ہفتہ کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے ملک بھر کے اراکین قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دینے کا فیصلہ کیا ہے، خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس پختونخوا ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرایئع کے مطابق وزیراعظم موجودہ صورتحال میں حکومتی ارکان پارلیمنٹ اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم پر اعتماد کی تحریک کامیاب بنانے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔