207562 1340866 updates

خیرات کےبجائےضرورت مندوں کوروزگارکا ذریعہ بنا کردینا چاہئے،رابی پیرزادہ

ویب ڈیسک (کراچی)شوبزکو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے میدان میں آ گئیں مستحق خواتین کو رزق حلال کمانے کی جانب راغب کرنے کیلئے خصوصی ریڑھیاں تیار کرالیں ۔

رابی پیرزادہ نے بتایا کہ جو خواتین محنت کر کے اپنے بچوں کیلئے رزق حلال کماناچاہتی ہیں ان کے لئے ریڑھیاں تیار کرائی گئی ہیں ،زیادہ ترخواتین کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرناچاہتی ہیں اور انہیں سامان کی خریداری کے لئے بھی مددفراہم کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے کے مستحق لوگوں کوضرورامداد دینی چاہئے لیکن اس کے ساتھ ایسا انتظام کرنا چاہئے کہ وہ اپنا رزق خود کما کر اپنے پائوں پرکھڑےہوسکیں ۔

رابی پیرزادہ نے بتایا کہ ہم اس سلسلہ میں پہلی کھیپ کی تقسیم کرچکے ہیں اور انشا اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔