images 3 1

عدنان صدیقی پاکستان سُپرلیگ کاچھٹا ایڈیشن ملتوی ہونے پرمایوس

ویب ڈیسک (کراچی )فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ اُنہیں پاکستان سُپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن ملتوی ہونے پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عدنان صدیقی نے کہا کہ ’میں پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے پر مایوس ہوا ہوں لیکن ہمارے لیے سب سے پہلے ہماری حفاظت اور صحت ہے۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ ’عالمی وبا کورونا وائرس کا خوف ابھی ختم نہیں ہوا ہے لہٰذا احتیاط کیے بغیر خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کیا گیا ہے