e5f38b2feae3cc96d919b81142e082c0

60سال سے زائد عمرکےافرادسائینو فارم لگواسکتے ہیں، ڈریپ

ویب ڈیسک(اسلام آباد) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک میں دو کورونا ویکسینوں کو 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈریپ کی جانب سے جن ویکسینوں کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے ان میں چین کی تیار کردہ ویکسین سائنو فارم اور روس کی تیارکردہ ویکسین اسپوٹنک وی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم

ڈریپ کی منظوری کے بعد پاکستان کے ایسے تمام شہریوں کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگائی جا سکے گی جن کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

ڈریپ نے ہدایت دی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ویکسین لگنے کے بعد 60 سال سے زائد العمر افراد دو دن تک ویکسینیشن سینٹر ہی میں قیام کریں تاکہ انہیں مانیٹر کیا جا سکے۔