download 1 127

اسلام آباد میں آج سے تین روزہ سیاحتی اور فیملی میلے کا آغاز

ویب ڈیسک (اسلام آباد )اسلام آباد میں آج سے تین روزہ سیاحتی اور فیملی میلے کا آغاز ہو گیا۔تین روزہ فیسٹول میں اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں کو تفریح کی بہترین سہولتیں میسر ہونگی ۔میلے کے آغاز پر وفاقی وزرا عمر ایوب، فہمیدہ مرزا ، غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کی ۔

اس حوالے سے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شہریوں کیلئے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر شاندار میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔میلے میں ملکی اور غیر ملکی مندوبین شریک ہیں۔میلے کا اہتمام نجی شعبے نے کیا اور حکومت نے بھرپور معاونت فراہم کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ پیراگلائیڈنگ مہنگا شوق ہر گز نہیں، نوجوان اس کھیل میں حصہ لیں۔

مزید پڑھیں:  گرفتار افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات، طالبان کی سپورٹ کا اعتراف

ڈاکٹر فہمیدہ مرزاکا کہنا تھا کہ پہلی بار مسلح افواج کے سکائی ڈائیورز بھی ٹورازم ایکسپو میں حصہ لے رہے ہیں۔چترال سے پیراگلائیڈر آج سے شروع ہونیوالے تین روزہ سیاحتی میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔ہلی بار سپورٹس اور سیاحتی شعبے مل کر فیسٹیول کا اہتمام کر رہے ہیں۔شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ بھرپور طریقے سے فیسٹیول میں شرکت کریںانہوں نے مزید کہا کہ تین روزہ میلے میں بچوں اور خواتین کی دلچسپی کیلئے بھی ایونٹس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔میلے میں پیراگلائیڈنگ ، پیراٹروپنگ ،بچوں کے کھیلوں کے سٹالز ، کھانے پینے کی اشیا بھی میسر ہونگی ۔میلے میں گھڑ سواری، قدیم قیمتی گاڑیوں کی نمائش اور موٹر سائیکل شو بھی ہو گا۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی