وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینےکا معاملہ: شہراقتدارمیں سیاسی سرگرمیاں عروج پر

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر اعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کا معاملہ، شہر اقتدار میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ،پارلیمانی پارٹی میں شرکت کے لئے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اسلام آبادپہنچ گئی۔

حکومتی شخصیات ومرکزی قیادت کے پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان ہاوس میں ڈیرے جما لئے،پارلیمانی پارٹی میں ارکان کی شرکت یقینی بنانے کے لئے ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وزرائے اعلی،ٰ گورنرز اور پارٹی عہدیداران ارکان قومی اسمبلی کی شرکت یقینی بنائیں گے ،پنجاب سدھ اور،خیبر، پخوتخوا ہاوس میں ارکان قومی اسمبلی سہہ پہر تین بجے اکٹھے ہوں گے ۔پنجاب ہاوس میں گورنرز، اور وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ارکان اکٹھے ہوکر وزیر اعظم ہاوس پہنچیں گے،سندھ میں گورنر اور سیکریٹری جنرل عامر کیانی کی سربراہی میں ارکان نے وزیر اعظم ہاوس روانہ ہوں گے ،خیبر پختونخوا ہاوس سے وزیراعلیٰ اور گورنر کی سربراہی میں ارکان اکٹھے ہوکر وزیراعظم ہاوس پہنچیں گےبلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان بلوچستان ہاوس سے ایک ساتھ وزیراعظم ہاوس جائیں گے۔

اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی بھی چار بجے وزیر اعظم ہاوس پہنچیں گے۔