Screen Shot 2021 03 05 at 2.21.43 PM 1

سینیٹ الیکشن /وزیراعظم اعتراضات:کسی کی خوشنودی کی خاطر آئین اور قانون کو نظرانداز نہیں کرسکتے-الیکشن کمیشن

‎ویب ڈیسک:‏الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیان پراجلاس ختم. الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کر دیا.

الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے بیان پر دکھ ہوا،الیکشن کمیشن آئینی اور آزاد ادارہ ہے،کسی کی خوشنودی کی خاطر آئین اور قانون کو نظرانداز نہیں کرسکتے، اگر ہمارے فیصلوں پر کسی کو اعتراض ہے تو آئینی راستہ اختیار کرے،کبھی کسی کے دباو میں آئے ہیں نہ آئیں گے،

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، خواجہ آصف

ایک ہی چھت تلے ہونے والے انتخابات میں سے جو جیت گئے وہ منظور جو ہار گئے وہ نامنظور کیوں؟

الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کیا یہ کھلا تضاد نہیں، آزادانہ الیکشن اور خفیہ بیلٹ کا حسن پوری قوم نے دیکھا یہی آئین کی منشا تھی،الیکشن کمیشن کا کام قانون سازی نہیں قانون کی پاسبانی ہے،اسی طرح آئینی اداروں کی تضحیک کی جاتی رہی تو یہ حکومت کی کمزوری ہوگی الیکشن کمیشن کی نہیں،ہر سیاسی جماعت اور شخص میں شکست تسلیم کرنے کا جذبہ ہونا چاہئیے.

مزید پڑھیں:  پوری قوم چینی بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے،پاک فوج