Train 1

آئی ٹی آئی ٹرین: فریٹ ٹرین کی پاکستان روانگی تاخیرکا شکار

ویب ڈیسک(راولپنڈی)آئی ٹی آئی ( استنبول،تہران، اسلام آباد) فریٹ ٹرین کی پاکستان روانگی میں تاخیر کا شکار، فریٹ ٹرین کے انتظامات مکمل نہیں ہے جبکہ انتظامی معاملات طے نہ ہونے کے باعث فریٹ ٹرین تاخیر کا شکار ہے۔

وزارت ریلوے میں استنبول تہران اسلام آباد کنٹینر ٹرین کے بروقت انتظامات نہ ہونے پرحکام کانوٹس،فوکل پرسن و ڈائریکٹر (کمرشل) سید حسن طاہر بخاری کو نااہلی اور بدانتظامی پر معطل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوڈیرو ہاؤس صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار

کنٹینر ٹرین 9 سال بعد گزشتہ روز 4 مارچ 2021 کو استنبول سے روانہ ہونی تھی۔ کنٹینر ٹرین کی رواں ماہ کے آخری ہفتے میں استنبول سے روانگی کا امکان ہے۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹینر ٹرین اسلام آباد کی بجائے کراچی ان لوڈ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  انسداد دہشتگردی عدالت، بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پرسماعت ملتوی

ریلوے ذرائع کے مطابق استنبول سے زیادہ تر کنسائنمنٹ کراچی کے لئے لوڈ کی جارہی ہیں،ٹرین تینوں ممالک میں کل 6 ہزار 566 کلومیٹر کی مسافت طے کرے گی۔

واضح رہےماضی میں 14 اگست 2009 کو پہلی بار ٹرین کا آغاز کیا گیا تھا، افتتاح کے بعد کل 8 ٹرینیں چلائی گئیں جنہیں سکیورٹی کے باعث بند کرنا پڑا تھا۔