download 1 40

وزیراعظم صاحب جو آپکو ووٹ دے وہ صادق اورامین جو نہ دے وہ سودا گر؟احسن اقبال

ویب ڈیسک (اسلام آباد)احسن اقبال نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران احمد نیازی نےحواس باختہ اور بوکھلاہٹ کے انداز میں قوم سے خطاب کیا،انکی تقریر میں کنٹینر والے خطاب کے سوا کچھ نہیں تھا۔

احسن اقبال نے کہا 3سال بعد بھی عمران خان کا وہی نظریہ ہے میں نہیں چھوڑوں گا،این آر او نہیں دوں گا،انکی شکست نے ثابت کردیا ہےکہ وہ اپنی جماعت میں بھی اکثریت کھو چکے ہیں،آرٹیکل 91 سات کا حوالہ دے کر صددر مملکت نے بھی توثیق کردی ہے،اگر رتی بھر بھی اخلاقیات ہوتی تو آپ استعفیٰ دیکر اعتماد کا ووٹ لیتے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر دفاع پاکستان پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات ہوگی

انہوں نے کہا کہ آپ وزیر اعظم کی کرسی سے چمٹے ہوئے ہیں، ریاستی وسائل اورادارے استعمال کررہے ہیںآپ نے اپوزیشن پر الزام لگایا ہے لیکن آپ کی اپنی جماعت کے اندر سے پیسوں کی گونج سنائی دی ہے۔کسی بھی اپوزیشن جماعت کیخلاف سینیٹ میں ٹکٹیں دینے کا الزام نہیں لگا،سندھ میں آپکی اپنی جماعت نے الزام لگایا ہے کہ آپکے ٹکٹ 35 کروڑ میں بکے،بلوچستان میں آپ کی اپنی جماعت نے الزام لگایا کہ آپ نے 70 کروڑ میں ٹکٹ فروخت کیا۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں طوفانی بارشیں، جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہو گئی

انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے والے سودا گر ہیں لیکن آپ کو اعتماد کا ووٹ دیں تو وہ حاجی بھی ہوں گے صادق و امین بھی ہوں گے،مزا تو تب تھا جب آپ انکو اپنی پارتی سے نکالتے یا اعلان کرتے کرتے کہ ایسے بے ضمیروں سے آپ اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ جو آپکو ووٹ دے وہ صادق اور امین جو نہ دے وہ سودا گر؟