Screen Shot 2021 03 05 at 6.06.36 PM

عمران خان فوج کو بھی سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں- مریم نواز

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اندر جو رائے دی وہ ذاتی نہیں تھی، الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت رائے دی، اور آئین میں ترمیم کا اختیار نہ ہی الیکشن کمیشن اور نہ ہی سپریم کورٹ کو ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں شدید بارشیں، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی علاقے زیرآب

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور اداروں کو سمجھ آ گئی ہے کہ اصل سیسیلین مافیا کیا ہوتے ہیں۔ ادارے ان کی مرضی کے فیصلے کریں تو اچھے ہیں۔ ہماری آج بھی وہی پوزیشن ہے جو آئین کہتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بھی سپریم کورٹ میں آئینی پوزیشن بیان کی۔ سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا کسی ادارے کو اختیار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیردفاع سے ایرانی سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعاون پر گفتگو

ان کا کہنا تھا بلوچستان، خیبر پختونخوا میں اربوں پتی لوگوں کو ٹکٹس دیے گئے، بلوچستان اور کے پی کے میں یہ جیتیں تو الیکشن بالکل ٹھیک ہے، اسلام آباد میں ایک نشست ہار جائیں تو الیکشن ٹھیک نہیں ہے۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن کی توہین کی اس پر ایکشن لینا چاہیے، عمران خان فوج کو بھی سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں۔