arest

پشاور:ڈانسنگ گرل وفا پر تشدد کے واقعہ میں نامزد ملزمان کے خلاف فوری ایکشن. 19 مشتبہ افراد گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور):ریگی پولیس کی کاروائی، ڈانسنگ گرل وفا پر تشدد کے واقعہ میں نامزد ملزمان کے خلاف فوری ایکشن،ڈی ایس پی ریگی گوہر خان کی سربراہی میں بھاری پولیس نفری نے ملازئی میں واقع منصور نامی شخص کے حجرہ سے 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا

ایس پی رورل نے کہا کہ تلاشی لینے پر مذکورہ حجرہ سے اسلحہ ، کارتوس ، شراب اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اصل ملزمان کے ممکنہ خفیہ ٹھکانوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ