coronavirus 1583915324

کورونا کی یلغار،24 گھنٹوں میں مزید 1714 کیسزرپورٹ

ویب ڈیسک(اسلام آباد )کورونا کے وار تھم نہ سکے ،کرونا مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 38 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 166 ہوگئی۔

مہلک وبا کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام، نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 352 ہوگئی، این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.48 فیصد بتائی جارہی ہے۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 210 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 38 ہزار 200 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 9,173,593 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے ایک ہزار 545 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 534 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 411، خیبر پختونخوا 2 ہزار 104، اسلام آباد میں 506، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 309 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 45 ہزار 329، خیبر پختونخوا 73 ہزار 515، سندھ 2 لاکھ 59 ہزار 392، پنجاب میں ایک لاکھ 75 ہزار 964، بلوچستان 19 ہزار 106، آزاد کشمیر 10 ہزار 464 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 958 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔