sheikh rasheed

جمہوریت کا حسن ہےکہ عمران خان نےاعتماد کا ووٹ لینےکا فیصلہ کیا،شیخ رشید

ویب ڈیسک(اسلام آباد) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج نئی سیاسی زندگی کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عدم اعتماد لاتی پھر تو ہمیں اسمبلی آنے کی ضرورت نہیں تھی یہاں حزب اختلاف کو آنا چاہیے تھا نہ آنے سے مزہ نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر عدم اعتماد ہوتی تو حزب اختلاف کو نمبر پورے کرنے پڑتے سیاست مقابلے کا نام ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ساری سیٹیں جیتیں۔

مزید پڑھیں:  روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا،پیوٹن

شیخ رشید احمد نے کہا کہ جنہوں نے مخالفت میں ووٹ دیے ان کے نام نہیں بتاؤں گا اور ویسے بھی مخالفت میں ووٹ دینے والوں کا مجھے نہیں پتہ۔ تحریک انصاف سینیٹ کی باقی سب سیٹیں جیت گئی جبکہ حزب اختلاف نے صرف ایک سیٹ کی جیت کو سیاست کا محور بنا لیا۔

اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا اسٹیبلشمنٹ اس دوران نیوٹرل تھی ؟ تو وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان ایک نئی سیاسی زندگی کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں اور یہ بڑا آرٹیکل ہے آج اپوزیشن کو اجلاس میں شریک ہونا چاہئے انہوں ںے کہا کہ لوگوں میں جرات ہونی چاہئے سرعام کہنے کی کہ میں نے ووٹ نہیں دینا۔ آج کی جیت کے بعد عمران خان نئی سیاسی زندگی کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے اتنا جلدی فیصلہ کیا۔