Untitled 4 4

ضلعی انتظامیہ پشاورکاتجاوزات کیخلاف آپریشن،29 افرادگرفتار

ویب ڈیسک (پشاور)ضلعی انتظامیہ پشاورکا تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے۔قصہ خوانی اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن کیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دکانوں سے باہر فٹ ہاتھ اور سڑک پر تجاوزات قائم کرنے پر 29 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے
دکانداروں نے دکانوں سے باہر فٹ پاتھ پر تجاوزات قائم کی ہوئی تھیں، جس کے باعث پیدل چلنے والوں کو دشواری کا سامنا تھا اور ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پیدا ہو رہا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان
مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گااور دوبارہ تجاوزات قا ئم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی.