عمران خان چند روز کی مہلت ہے اچھی سی پیکنگ کریں وزیراعظم ہاؤس میں کوئی چیز نہ چھوڑیں-مریم نواز

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے ہمیں ابو بچاؤ مہم کی ضرورت نہیں مگر آج پاکستان نے بیٹا بچاؤ اولاد بچاؤ مہم دیکھی۔مریم اورنگزیب نے چند درجن کرائے کے غنڈوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا.

مریم نواز نے کہا کہ آج انہوں نے جھوٹا اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے، ایوان میں جو کچھ ہوا ، چور چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، آپ کے دن گنے جاچکے ہیں، آپ سکیورٹی حصار میں ہوتے ہیں یہ سکیورٹی بھی جلد ختم ہوجائے گی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آج اسلام آباد میں جو کچھ ہوا وہ امریکا کے حالات کی طرح تھا، پاکستانی ٹرمپ نے جاتے جاتے خود کو بچانے کی کوشش کی لیکن ان کا جانا ٹھہر گیا ہے، اس لیے چند روز کی مہلت ہے، عمران خان اچھی سی پیکنگ کریں، وزیراعظم ہاؤس میں کوئی چیز نہ چھوڑیں۔