وزیر اعظم نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرکے مخالفین کے منہ ہمیشہ کے لئے بند کردیے-وزیر اعلی خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک:وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر وزیر اعظم عمران خان، پی ٹی آئی کے کارکنان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.

ان کا کہنا تھا کہ قوم کے منتخب نمائندوں کا بحیثیت وزیر اعظم عمران خان پر بھر پور اعتماد حق کی فتح ہے،کپتان کے کھلاڑی ہر وقت اور مرحلے میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان اس قوم کا وہ واحد لیڈر ہے جس کو اپنی اصولوں اور نظریات کی خاطر اقتدار کی بھی پرواہ نہیں،عمران خان سیاست میں اعلی اخلاقی قدروں کے علمبردار ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرکے مخالفین کے منہ ہمیشہ کے لئے بند کردیے، اب نئے پاکستان اور تبدیلی کا سفر مزید بہتر انداز میں آگے بڑھے گا،انتخابی سیاست میں کرپشن کو فروغ دینے والے عناصر کو منہ کی کھانی پڑی،سیاست کو منافع بخش کاروبار سمجھنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے، عمران خان اس ملک کے 22 کروڑ عوام کی واحد امید ہے.