Untitled 1 181

سینٹ میں خرید و فروخت کے عمل نے جماعت اسلامی کا موقف درست ثابت کردیا. سراج الحق

ویب ڈیسک (لوئر دیر):امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی میڈیا سے گفتگو، سراج الحق نے کہا کہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے جو کچھ بھی ہوا وہ افسوس اور شرمناک ہے ، حکمران پارٹی کے فروخت شدہ سولہ ارکان کو وزیراعظم نے اعتماد کے ووٹ کی خاطر معاف کیا جو کہ سب سے بڑا یوٹرن ہے، سینٹ میں خرید و فروخت کے عمل نے جماعت اسلامی کا موقف درست ثابت کردیا ،چیئرمین سینیٹ انتخابات میں کسی کو سپورٹ نہیں کر رہے۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ اس کے 16 ارکان بکے ہیں۔انہیں معاف کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، تینوں صوبوں میں سینٹ انتخابات پر حکمران جماعت کو کوئی اعتراض نہیں،مرکز میں مرضی کے نتائج آنے پر الیکشن کمیشن کو گالیاں دی جا رہی ہے، حکمران پارٹی کے دائیں بائیں ڈرگ مافیا شوگر مافیا اور لینڈ مافیا کے لوگ بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل