Untitled 1 183

سابق صدر آصف علی زرداری کا مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو فون

ویب ڈیسک :سابق صدر آصف علی زرداری کا مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو فون، آصف زرداری کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال، مصدق ملک اور مریم اورنگزیب پر حملے کی مذمت.

مزید پڑھیں:  جمشید دستی اورمحمد اقبال کی قومی اسمبلی رکنیت معطل

آصف زرداری نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں پر حملہ سیاسی عدم برداشت کا ثبوت ہے ، عمران خان سیاسی شکست کے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، سینیٹر مریم اورنگزیب سے توہین آمیز سلوک قابل مذمت ہے، عمران خان نے سیاست میں گالی اور عدم برداشت کا عنصر پیدا کیا ہے، پی ڈی ایم کے رہنماؤں پر حملہ سے غیر جمہوری سوچ ظاہر ہوتی ہے ۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،ایجنڈا جاری