Shaheen Shah afridi to be engaged to Shahid Afridis daughter

شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگی ہورہی ہے، والد کا دعویٰ

ویب ڈیسک (کراچی) شاہین شاہ آفریدی کی سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے نسبت طے پانے کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شاہین آفریدی کا رشتہ شاہد آفریدی کی بڑی سے چھوٹی صاحبزادی کے ساتھ طے پایا ہے۔ شاہین آفریدی کے خاندان نے اس رشتے کی تصدیق کردی ہے تاہم شاہد آفریدی کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دو سٹار کرکٹرز کے درمیان رشتے داری ہونے پر پاکستانیوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ دونوں خاندانوں کیلئے تہنیتی پیغام لکھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس موضوع پر اتنی بات کی جا رہی ہے کہ اس سے متعلق تین ہیش ٹیگز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے اس رشتے داری کی تصدیق کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے شاہد آفریدی کے خاندان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے جس کیلئے سابق کپتان کے خاندان نے رضا مندی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی منگنی کی باضابطہ رسم جلد ہی طے پا جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے پا جانے کے بعد ان کے آبائی علاقے میں ہوائی فائرنگ ہوئی۔ اس کے علاوہ فاسٹ باؤلر کے دوست احباب اور بھائیوں نے دل کھول کر آتشبازی کی۔

شاہین آفریدی کی شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر والی صاحبزادی سے نسبت طے پا گئی ہے اور دونوں خاندانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بچی کی تعلیم دو سال بعد مکمل ہوگی اس لیے اسی وقت منگنی کی جائے گی۔