2019040 coronaorpakistanihakomat 1583928789 724 640x480 1

کورونا کے وار جاری مزید 39افراد جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 39 اموات اور ایک ہزار 780 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 205 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 508 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 352 ہیں۔ 5 لاکھ 58 ہزا 210 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مشترکہ ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ

کورونا سے اموات
رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 552 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 424، خیبر پختونخوا 2 ہزار 109، اسلام آباد میں 508، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 201 اور آزاد کشمیر میں 309 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

کورونا کیسز
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 45 ہزار 519، خیبر پختونخوا 73 ہزار 708، سندھ 2 لاکھ 59 ہزار 666، پنجاب میں ایک لاکھ 77 ہزار8، بلوچستان 19 ہزار114، آزاد کشمیر 10 ہزار 534 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔