pakistan 4

ایک قوم ایک منزل،یوم پاکستان کے حوالے سے ISPR کا نیا پروموجاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد) آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کردیا ہے،پرومو میں قائد کی پاکستان حاصل کرنےکیلئےدی جانےوالی قربانیوں کاپیغام ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے ایک اور نیا پرومو جاری کیا ہے، پرومو میں یوم پاکستان کےحوالے سے ایک قوم ایک منزل کو اجاگر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ججز کے خط کا معاملہ:پی ٹی آئی نے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا

پرومو میں قائد کی پاکستان حاصل کرنےکیلئےدی جانےوالی قربانیوں کاپیغام ہے اور پاکستانی قوم کےعزم اور حوصلےکو بیان کیاگیاہے، پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ متحدہوکرپاکستانیوں نے ہرچیلنج کا مقابلہ کیاہے۔

خیال رہے “یوم پاکستان” پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کا اعلان کیا تھا۔