Untitled 3 11

زیرِ تعمیر پٹرول پمپ کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا

ویب ڈیسک(میرانشاہ )شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں زیرِ تعمیر پٹرول پمپ کو بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم

ڈی پی او شفیع اللّٰہ خان کے مطابق میر علی کے علاقے نورک میں ایک زیرِ تعمیر پٹرول پمپ میں تخریب کاروں نے بارودی مواد نصب کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ دہشت گردی واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

انہوں نے مزید بتایا کہ بارودی مواد کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس سے پٹرول پمپ کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔