transport

محکمہ ٹرانسپورٹ کا تعلیمی اداروں کی گاڑیوں کے خلاف آپریشن ،وارننگ جاری

ویب ڈیسک (پشاور)محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے پشاور کے پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کیا۔

پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی 150 گاڑیوں کی چیکنگ ہوئی، 150 میں سے 108 گاڑیاں خراب سکولوں کی زیادہ تربسیں ناکارہ قراردیکرانکو وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سینیٹ انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال جاری

محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ فالٹس نہ نکالنےکی صورت میں پولیس کی نگرانی میں گاڑیوں کو تحویل میں لیا جائے گا،خراب گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کے باعث بن رہےہیں عام شہریوں کےساتھ ساتھ طلباء کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔ویٹس سسٹم کے ذریعے کاربن مونو آکسائیڈ، زہریلے دھویں، نقصان دہ اخراج اور شور جیسی چیزوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ کاؤنٹر پر عملہ غائب،انکوائری شروع

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ویٹس مہم کے تحت پشاور کے تمام تعلیمی اداروں کی بلاتفریق گاڑیوں کی چیکنگ ہوگی اگلے مرحلے میں سرکاری جامعات اور کالجوں کی چیکنگ شروع ہوجائےگی ۔