af19bd1f 92b6 4d69 a825 621f0342e7d7

حکومتی وفدکاچئیرمین سینیٹ کےانتخاب کےسلسلے میں ولی باغ چارسدہ کا دوره

ویب ڈیسک (چارسدہ)وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کے ہمراہ ولی باغ کا دورہ کیا اور وہاں اے این پی کے سینیئر نائب صدر امیر حیدرہوتی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وفد نے اے این پی سے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کے لیے تعاون مانگا ہے، جس پر اے این پی نے وفد کو بتایا کہ چیرمین سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے پارٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔

اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدرہوتی نے وفد کو بتایا کہ ولی باغ پختون قومی تحریک کا مرکز ہے، سیاسی معاملات کو سیاسی طریقہ کار کے ذریعے ہی حل کرنا ملک و قوم کی مفاد میں ہے، اے این پی پی ڈی ایم کا حصہ ہے، آپ کی آنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اے این پی میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں،آپ کی درخواست پر بھی پارٹی میں مشاورت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ہمیں تو بتا دیں کہ سائفر میں ایسا لکھا کیا ہے؟،اسلام آبادہائیکورٹ