.jpeg

ووٹوں کی خریدوفروخت کا معاملہ:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ایم پی اے سے ثبوت مانگ لئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدو فروخت کے معاملے پر کی جانے والی سخت تنقید کے بعد الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا ہے اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی محمد عبدالسلام کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی محمد عبدالسلام کو مراسلہ جاری کیا ہے، مراسلے میں محمد عبدالسلام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میڈیا پر خبریں دیکھیں آپ کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کی پیشکش کی گئی ہے، اگر آپ کے پاس شواہد ہیں تو الیکشن کمیشن کی کمیٹی کو پیش کریں۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا امکان

گزشتہ دنوں ایم اپی اے عبدالسلام آفریدی کو ووٹ کے لیے 8 کروڑ کی پیش کش کی گئی تھی، انہیں واٹس ایپ میسج بیرون ملک کے نمبر سے بھیجے گئے تھے۔

عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ ’مجھے سینیٹ الیکشن کے لیے خریدنے کی کوشش کی گئی، انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی احمد کنڈی نے لیگی امیدوار عباس آفریدی کے گھر بلایا اور مجھے 8 کروڑ روپے کی پیش کش کی۔

مزید پڑھیں:  پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع

عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ ’میں نے پیش کش کو مسترد کیا تو احمد کنڈی نے بتایا کہ دو اراکین اسمبلی سے اسلام آباد میں بات چیت طے ہوگئی ہے‘۔

یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دی تھی ۔