858176 6289733 pmlnnnnn updates

پاکستان مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس شروع، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

ویب ڈیسک(اسلام آباد) مسلم لیگ ن کا اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس شروع ہو گیا جس میں مریم نواز سمیت پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہے۔ اجلاس میں لانگ مارچ، سینیٹ الیکشن سمیت سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔

اجلاس میں پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی، امیر مقام، حافظ حفیظ الرحمان کے علاوہ انجینئر خرم دستگیر، طارق فضل چودھری، جاوید۔لطیف، مرتضی جاوید عباسی اور مفتاح اسماعیل بھی شریک ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم مشاورتی اجلاس میں حمزہ شہباز لاہور سے آن لائن شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں 26 مارچ سے شروع ہونے والے لانگ مارچ، مجموعی ملکی صورتحال پر غور ہوگا جبکہ حکومت مخالف تحریک میں شدت لانے سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔ حالیہ سینیٹ انتخابات کے دوران اپوزیشن کی حکمت عملی اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق لائحہ عمل تیارکرنے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع