download 5 3

ملک میں مہنگائی کی نئی لہر تشویش ناک ہے، شیری رحمان

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سینیٹر شیری رحمان بیان نے مہنگائی میں اضافہ پراپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی نئی لہر تشویش ناک ہے، حکومت کی ساری توجہ اپنی حکومت بچانے پر ہے، عوامی مسائل گھمبیر ہوتے جا رہے۔

شیریں رحمان نے کہا وزیراعظم کی معاشی ٹیم دو ماہ سے الیکشن میں مصروف رہی مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح 14.95 فی صد پر پہنچ گئی ہے،تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کا سبب بن رہا۔چینی کی قیمت ایک بار پھر 110 روپے کلو ہو گئی ہے، کیا وزیراعظم ایک بار پھر نوٹس لینگے؟

مزید پڑھیں:  گیس کی قیمت میں اضافے کا امکان، فیصلہ آج ہوگا

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزراء ابھی بھی مہناگئی کم ہونے کا دعوہ کر رہے، دودھ، مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔غریب اور متوسط طبقے کو دسترخوان پر دال بھی میسر نہیں،عوام کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے۔وزیراعظم دعوہ کرتے ہیں کہ کوئی بھوکا نہیں سوتا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر پیوٹن کو کامیابی پر مبارکباد

انہوں نے کہا کہ حکومت کرسی بچانے کے بجائے مہنگائی پر دھیان دے۔