1111111111 2

پشاور: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر لیگی کارکنان کا مظاہرہ

ویب ڈیسک (پشاور):پشاور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر لیگی قائدین پر تشدد کے خلاف مظاہرہ، کارکنان پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر راشد محمود کی سربراہی میں پریس کلب پہنچ گئے، مظاہرین نے شیر شاہ سوری روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا، مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا، مظاہرین عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر خواتین اور قائدین پر تشدد نا قابل قبول ہے، پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے غنڈوں نے خواتین پر تشدد کیا، قائدین کے خلاف نا زیبا زبان استعمال کی گئی،عمران خان جلد از جلد اپنے ان کارکنان کے خلاف کارروائی کرے، بصورت دیگر لیگی کارکنان خود حساب کر لیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت و دیگر سے رپورٹ طلب