222222

سیاست میں گالم گلوچ پروان چڑھانے والے نااہل لیگ ہے، شہباز گِل

ویب ڈیسک (اسلام آباد): معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا حمزہ شہباز کے بیان پر ردعمل ، آج "ایک چور کی دوسرے ضمانتی چور” سے ملاقات ہوئی، اس "بہادر عورت” کو آپکے والد اور چچا حضور کی ہدایت پر گالیاں بکی جاتی تھیں، سیاست میں گالم گلوچ پروان چڑھانے والے نااہل لیگ ہے، لاڑکانہ کی سڑکوں پر گھسیٹنے والوں سے اقتدار کی بھیک مانگنے پر شرم نہیں آئی؟ کبھی پیٹ پھاڑنے کی بڑھکیں تو کبھی قدموں میں بیٹھ کر سیاست، صرف آلِ شریف ہی کر سکتے ہیں،اپنی ذات سے ہٹ کر قومی سیاست شریف و زرداری خاندان کے بس کی بات نہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے اندر دہشت گردی میں افغان سرزمین کا استعمال جاری