arrest7

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم رکن گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور): کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ بنوں نے بم دھماکوں میں ملوث کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم رکن کومغہ سہولت کارگرفتارکر لیا،کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ بنوں کو خفیہ ذرائع سے انٹیلی جنس اطلاعات تھی، کہ علاقہ رزمک میں دہشت گردی اور بم دھماکوں میں مطلوب انتہائی اہم دہشت گرد ندیم خان سکنہ بورا خیل ، ضلع شمالی وزیرستان اپنے  دہشت ساتھی اکرام اللہ ولد شیر جان سکنہ قطب خیل، بادشاہ زمان ولد سرے خان  سکنہ بالا کے حدود تھانہ اتمانزئی میں موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

اطلاع کو مصدقہ جان کر سی ٹی ڈی پولیس بنوں کی آپریشن ٹیم نے گربز بکاخیل میں IBO کیا، اور نہایت حکمت عملی کیساتھ دہشت گرد مذکورہ معہ دہشت گرد ساتھیوں کےگرفتار کیا گیا، جن سے موبائل فونز قبضہ کرکے پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی،ملزم عادی جرا ئم پیشہ ہے، ملزم سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے، ملزم کی گرفتار ی کو کاروباری وسماجی حلقوں نےسراہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند

گرفتاردہشت گردتحریک طالبان پاکستان کے حافظ گل بہادر شوریٰ کے لوکل کمانڈر محمد ولی عرف رہبرکے اہم رکن ہے۔