پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس آج اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

ترجمان میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ اجلاس میں سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ پر تفصیلی بحث ہوگی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن اتحاد کا اہم اجلاس طلب کیا تھا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ کےعمل کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم اور حکومت کے خلاف آئندہ حکمتِ عملی بھی طے کی جائے گی۔