خواتین بہت قابل عزت وتکریم ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کیلئے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں، یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں۔

یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں۔ آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یومِ خواتین پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی خواتین کورونا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے ، خواتین بہت قابل عزت و تکریم ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم خواتین منایا جارہا ہے۔