کورونا وائرس، ملک بھر میں مزید 22افراد دم توڑ گئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد) کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 22 افراد جاں کی بازی ہارگئے ہیں،جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 227 ہوگئی۔

مہلک وبا کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1592 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 100 ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 415 ہوگئی، این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.63 فیصد بتائی جارہی ہے۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 458 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 34 ہزار 347 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 9,246,827 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکےہیں۔

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 609 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 565 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 426، خیبر پختونخوا 2 ہزار 113، اسلام آباد میں 509، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 201 اور آزاد کشمیر میں 311 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 45 ہزار 740، خیبر پختونخوا 74 ہزار 27، سندھ 2 لاکھ 59 ہزار855، پنجاب میں ایک لاکھ 77 ہزار823، بلوچستان 19 ہزار117، آزاد کشمیر 10 ہزار 579 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔