پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا ہے،سینیٹر شبلی فراز

ویب ڈیسک ( اسلام آباد)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع اور حقوق کی فراہمی سے معاشرے میں طاقتور، محفوظ بنانا ہمارا پختہ عزم ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹوئٹ پیغٓام میں کہا کہ آج کا دن معاشرے میں خواتین کے بلند مقام اور مختلف شعبہ جات میں ان کی قابل ستائش خدمات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، دین اسلام نے خواتین کو بے مثال حقوق دیئے ہیں۔

انہوں کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان خواتین کے حقوق کا ضامن ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا ہے، معاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کےلئےخواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے، خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع اور حقوق کی یقینی فراہمی سے معاشرے میں طاقتور اور محفوظ بنانا ہمارا پختہ عزم ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس خواتین کے وراثتی حقوق کو یقینی بنانے میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔