وزیر داخلہ کا اسلام آباد کے سیکٹر جی تیرہ میں پولیس پرفائرنگ کا نوٹس

ویب ڈیسک(اسلام آباد )وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آبادسیکٹر جی13میں پولیس پر فائرنگ کا نوٹس لیتے کانسٹیبل قاسم کی قیمتی جان جانے پر غم اور دکھ کا اظہار کیا اور مجرمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آبادسیکٹر جی13میں پولیس پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے تفصیلات طلب کرلیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے فائرنگ کرنے والے مجرمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کانسٹیبل قاسم کی قیمتی جان جانے پر غم اور دکھ کا اظہار کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دونوں زخمی اہلکاروں کوہر ممکن طبی سہولت دی جائے، مجرمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے،جلدحراست میں ہوں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پولیس پر فائرنگ شر پسندی ہے،قرارواقعی سزادیں گے، ڈی آئی جی آپریشن افضال کوثر وقوعہ پر موجود ہیں واقعے کی خود تحقیقات اور آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔