پشاور:رائیڈرسکواڈ فائرنگ، زخمی طالبعلم جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور)پولیس اسٹیشن فقیر آباد کی حدود دلہ زاک روڈ کے پاس شب گزشتہ نامعلوم رائیڈرسکواڈ والوں نے ایک ٹوڈی گاڑی پر فائرنگ کی ہے جس میں مبشر ولد اجمل حال سٹوڈنٹ اسلامیہ کالج مستقل پتہ بنوں جو کے رائیڈر والواں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا جو بغرض علاج معالجہ پشاور کے مقامی ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں جاں بحق ہونے والے طالبعلم کے دو دوست ضیا اور حارث بھی موجود تھے۔