اسلام آباد :75ڈسکہ ضمنی انتخاب معاملہ ، اپیل پر جلد سماعت کی درخواست دائر

ویب ڈیسک (اسلام آباد )سپریم کورٹمیں این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب کا معاملہ ،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل پر جلد سماعت کی درخواست دائرکر دی گئی ۔ پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ۔

تفصیلات کے مطابق کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، سپریم کورٹ سے استدعاالیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے حلقے میں دوبارہ ضمنی انتخاب کے انعقاد کا حکم دیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے حلقے میں دوبارہ انتخاب کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔