چینی کی قیمتوں کولگام نہ لگ سکی، قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد) چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری، ملک کے 8 بڑے شہروں میں فی کلو چینی 100 روپے تک پہنچ گئی ،ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ اور پشاور میں بھی چینی کی فی کلو قیمت کی سنچری مکمل کر لی۔

حیدر آباد اور سیالکوٹ میں بھی فی کلو چینی 100 روپے تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق کراچی اور لاہور کے شہری چینی 100 روپے تک کلو خریدے پر مجبورہیں ۔ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد,راولپنڈی میں فی کلو چینی 100 روپے تک میں فروخت ہو رہی ہے ۔ حالیہ ہفتے چینی 5 روپے فی تک کلو مہنگی ہوئی ۔کوہٹہ اور حیدر آباد میں چینی 5 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی ۔

سیالکوٹ او خضدار میں بھی چینی 5 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی ۔سکھر میں چینی کی فی کلو قیامت میں 4 روپے تک اضافہ ہوا ۔سرگودھا,ملتان اور بہاولپور میں چینی 3 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی ۔گوجرانوالہ2,فیصل آباد میں چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کیا گیا ۔حالیہ ہفتے چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 2 روپے 64 پیسے کا اضافہ ہوا ۔ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 96 روپے 68 پیسے پر پہنچ گئی ۔