پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کا مقام تبدیل

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کا مقام تبدیل ہوگیا۔

پی ڈی ایم اجلاس سندھ ہاؤس کی بجائے میریٹ ہوٹل میں ہوگا،اجلاس 2 بجے مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت شروع ہوگا اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ ہوگی۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ کےعمل کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم اور حکومت کے خلاف آئندہ حکمتِ عملی بھی طے کی جائے گی۔