8a7ba680 00e2 4b37 98a3 c655754f9042

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے آبائی علاقہ سوات میں جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ نہ تھم سکا

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے آبائی علاقہ سوات میں جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ نہ تھم سکا۔حسین وادی ملم جبہ کے علاقہ گٹ کنڈو میں ٹمبر مافیا نے تناور درخت کاٹ دئے ۔گٹ کنڈو میں ٹمبر مافیا نے 6 پیویچ کے درختوں کو بے دردی سے کاٹ دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سندھ کابینہ میں شامل مزید8 وزرا ء نے حلف اٹھا لیا

تفصیلات کے مطابق درختوں کے دشمنوں نے متعدد درختوں کے آخری کٹے ہوئے حصے کو بھی آگ لگاکر جلادیا ۔وادی ملم جبہ گھنے جنگلات کی وجہ ملک بھر میں مشہور اور ایک سیاحتی مقام ہے محکہ فارسٹ اور انتظامیہ خاموش تماشائی، صرف زبانی جمع خرچ میں مصروف عملی اقدامات کچھ بھی نہیں۔سول سوسائٹی نیسوات میں درختوں کی مسلسل کٹائی کی شدید مذمت اور حکومت سے کٹائی رکوانے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:  اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، محسن نقوی