جعلی اکانٹ سکینڈل:آصف زرداری کے ایک اور قریبی ساتھی نیب کے نشانے پر

ویب ڈیسک (اسلام آباد )اسلام آباد ہائی کورٹ جعلی اکانٹ سکینڈل کا معاملہ ،سابق صدر آصف علی زرداری کے ایک اور قریبی ساتھی نیب کے نشانے پرہے ۔زرداری ہاوس اسلام آباد کے انتظامی امور دیکھنے والے امجد اخلاق کو نیب نے سمن بھیج دیا ۔امجد اخلاق نے نیب طلبی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ۔امجد اقبال نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔

درخواست کے مطابق 17 فروری کو جاری ہونے والا نیب نوٹس غیر قانونی ہے ، کالعدم قرار دیا جائے ، نیب کال آپ نوٹس پر جواب کے لیے بیماری کے باعث وقت مانگا ، نیب نے دوبارہ 12 مارچ کو طلب کر رکھا ہے، جعلی اکانٹ کے کسی کیس یا ٹرانزیکشن میں کوئی کردار نہیں ہے ۔

درخواست گزار کے مطابق جب تک کیس کا فیصلہ نہ ہو جائے نیب کا نوٹس معطل کر کے نیب کو کاروائی سے روکا جائے۔ درخواست میں استدعاعدالت درخواست گزار کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے ۔ چیئرمین نیب کے مطابق درخواست میں استدعاامجد اخلاق نے فاروق ایچ نائیک کے توسط سے درخواست دائر کی ۔