صنفی مساوات اورخواتین کوبااختیاربناناوالدہ کا خواب تھا، بلاول بھٹوزرداری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خواتین کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانا پیپلز پارٹی کا منشور ہے، اور یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب بھی تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیئے پارٹی قیادت خواہ ہر جیالا سرگرمِ عمل ہےپوری دنیا میں سیاسی، معاشی اور معاشرتی سطح پر بڑی بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا میدانِ جدوجہد میں، صنفی مساوات اور خواتین کو خودمختار بنانے کے لیئے ٹھوس اقدام اٹھائے ہیں۔پی پی پی حکومت نے غربت کے خاتمہ کے لیئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسا میگا رول ماڈل پروگرام دیا۔

انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومتِ نے سندھ میں خواتین کو کاروبار کیلئے بلاسود آسان قرضہ کا پروگرام شروع کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ یہ صدی خواتین کی پیشقدمی کی صدی ثابت ہوگی اب جو قوم خواتین کو برابری نہیں دے گی وہ دیگر اقوام کے شانہ بشانہ کھڑا نہیں ہو سکے گی،فرسٹ ویمن بینک، ویمن پولیس اسٹیشنز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام جیسے اقدام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت کےتحفے ہیں۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا یوسی سطح پر متعارف کردہ اس پروگرام کے نتیجے میں سندھ کی 6 لاکھ سے زائد خواتین اور ان کے خاندان مستفید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بے زمین کاشتکار خواتین کو زمینوں کے مالکانہ حقوق دینے جیسے اقدام کے دور رس نتائج نکل رہے ہیں کمیشن برائے خواتین کا قیام، اینٹی ویمن پریکٹس ایکٹ، اینٹی ایسڈ کرائیمز کا قانون، پروٹیکشن آف ویمن ایٹ ورک پلیس ایکٹ جیسے قوانین پیپلز پارٹی کا طرہ امتیاز ہے۔صوبہ سندھ میں قائم پی پی پی حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیئے قابلِ تحسین قانونسازی کی ہے،چائلڈ میریجز رسٹرینٹ ایکٹ-2013، خاندانی تشدد سے تحفظ و روکتھام کا قانون -2015، اور کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن 2015 چند مثالیں ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب یہ تھا کہ زندگی کی ہر شعبے میں خواتین کو برابری حاصل ہو اس خواب کو پورا کرنے کے لئے ہمیں ابھی مزید سفر طے کرنا ہےمیرے لیئے یہ قابلِ اطمینان ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب شرمندہ تعبیر دینے کے لئے پرعزم ہے۔