پی ڈی ایم اجلاس شروع:چیرمین و ڈپٹی چیرمین سینٹ کے لئے مشترکہ امیدواروں کے ناموں کی منظوری متوقع

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس شروع،اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں

اجلاس میں مریم نواز اور بلاول بھی شریک،محمود خان اچکزئی، آفتاب شیر پاؤ، عثمان کاکڑ، ساجد میر، میاں افتخارحسین شریک

یوسف رضاگیلانی، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف بھی موجود

اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے ورچوئلی شریک ہوں گے،اجلاس میں چیرمین و ڈپٹی چیرمین سینٹ کے لئے مشترکہ امیدواروں کے ناموں کی منظوری متوقع،اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں و حکمت عملی پر غور کیا جائے گا،وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال پر بھی غور ہوگا،پی ڈی ایم کی قیادت مجموعی ملکی سیاسی صورتحال پر غور کرے گی.