117487715 eux0n7dvoaacn j

اسلام آبادعورت آزادی مارچ ریلی کا انعقاد،سکیورٹی انتظمات مکمل

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان کے مختلف شہروں میں پیر کو خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر عورت مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

منتظمین کی بڑی تعداد بینرز اور پلے کارڈز کے ہمراہ اسلام آباد پریس کلب کے سامنے پپہنچنا شروع ہوگئیں ہیں۔انتظامیہ اور پولیس الرٹ،خواتین پولیس اہلکار بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  چمن میں بارشوں سے 7افراد جاں بحق ،مواصلاتی نظام درہم برہم

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے عورت مارچ کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔

انتظامیہ کے مطابق گزشتہ سال کی طرح جماعت اسلامی کی حیاہ مارچ اور عورت آزادی مارچ کے ممکنہ تصادم کے باعث خصوصی جگہ مختص کی جائے گی، ریلی پریس کلب سے براستہ ایف سکس ایکسپریس چوک کی جانب پیش قدمی کرے گی
تاہم پریس کلب آنے جانے والے تمام داخل اور خارجی راستے کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کئے گئےہیں۔

مزید پڑھیں:  جمشید دستی اورمحمد اقبال کی قومی اسمبلی رکنیت معطل