وفاقی کابینہ کا اجلاس کل 9 مارچ کو ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی کابینہ کا اجلاس کل 9 مارچ کو ہوگا۔‏وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پرگھی منہگا کرنےکامعاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ‏ہے۔

ذرائع‏ کے مطابق کابینہ سےیوٹیلٹی سٹورزپرگھی 30 روپے کلومنہگا کرنے کی منظوری لی جائے گی،ای سی سی یوٹیلٹی اسٹورزپرگھی30 روپے کلو منہگا کرنے کی منظوری دے چکی ہے کابینہ کی منظوری کے بعدگھی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

یوٹیلٹی سٹورز‏ حکام کے مطابق وزیراعظم پیکیج کےتحت یوٹیلٹی اسٹورزپرگھی 170 روپے فی کلوہے،کابینہ کی منظوری کے بعد گھی کی فی کلو قیمت 200 روپے ہوجائے گی

کابینہ میں ای سی سی کے 19 فروری کے فیصلے توثیق کیلئے پیش کیے جائیں گے۔