116057076 tv064786797

پی ڈی ایم لانگ مارچ اسلام آباد :خصوصی کمیٹی کی سفارشات تیار

ویب ڈیسک (اسلام آباد) اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی ۔کمیٹی سفارش کے مطابق لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سے ایک عوامی اجتماع کے ساتھ شروع ہوگا، تمام جلوس 30 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد پہنچیں گے، تمام جماعتیں ذیادہ دے ذیادہ افراد کو لانے کیکئے طرح متحرک ہوں، شرکا کے استقبال کیلئے فیض آباد میں مرکزی کیمپ لگایا جائے گا،

زرائع کے مطابق اتروات چوک، 26 نمبر چونگی ، کوکا کولا فیکٹری اوربارہ کہو میں کیمپ لگایا جائے گا، تمام جماعتیں اپنے جلوسوں کو الگ، الگ سے منظم کریں گی، تمام جماعتیں اپنے اخراجات برداشت کریں گی، کمیٹی سفارش پی ڈی ایم کی سینئر قیادت کو فوری طور پر چاروں صوبوں کا دورہ کرنا چاہئے، لانگ مارچ کے لئے لوگوں کو متحرک کرنے کے لئے ایک مشترکہ نظم تیار کی جائے۔

مزید پڑھیں:  بجلی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

شفارشات کے مطابق لانگ مارچ کے لئے مختلف کمیٹیاں فوری طور پر تشکیل دی جائیں، مختلف کمیٹیوں میں کنٹرول روم، میڈیا اور تشہیر کمیٹی،استقبالیہ کمیٹی شامل سیکیورٹی کمیٹی، سہولیات کمیٹی، لیگل کمیٹی، فنانس کمیٹی،پروگرام کمیٹی، فوڈ کمیٹی، میڈیکل کمیٹی شامل دھرنے کے مقام پر شرکا کے پہنچنے سے قبل انتظامات کئیے جائے۔ارش دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ مقصد حاصل نہیں ہوتا ہے،اجروں ، کسانوں اور مزدور یونینوں سے رابطہ کیا جائے اور انہیں مکمل طور پر متحرک کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئَے پاکستانی وزیر پیٹرولیم متحرک