Untitled 2 51

آج کے دن میں خواتین صحافیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ شبلی فراز

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ، وفاقی وزیر اطلاعات کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ آج کے دن میں خواتین صحافیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نےاپنے قلم کی قوت سے آزادی صحافت کی درخشاں روایات کو برقرار رکھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا ہے۔

میڈیاکی ترقی اورعوام تک درست معلومات کی فراہمی میں مردوں کی طرح خواتین صحافی بھی اہم کردار اداکر رہی ہیں، حکومت صحافیوں خصوصاً خواتین کے تحفظ اور فلاح کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے ، خواتین اس شعبے میں آزادانہ اور احسن انداز سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں، ان کیلئے مزید سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری
مزید پڑھیں:  فیض حمید نے فیض آباد دھرنے کے دوران استعفے کا کہا، زاہد حامد

زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری قانون اور زینب الرٹ ایپ کا اجراء بچوں کےتحفظ و سلامتی اورانہیں گھناؤنے ظلم سےبچانے کیلئےایک عملی قدم ہے، انسداد ریپ انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل آرڈیننس اورگھریلو تشدد سے تحفظ کا قانون خواتین کےخلاف تشددکی روک تھام اورانصاف کی جلدفراہمی کوممکن بنائیں گے۔