اسلام آباد کی نشست سے کامیاب امیدواروں نے اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں

ویب ڈیسک :زرائع کے مطابق اسلام آباد کی نشست سے کامیاب امیدواروں نے اخراجات کی تفصیلات جمع کرادیں، یوسف رضاء گیلانی اور فوزیہ ارشد نے ریٹرننگ افسر ظفر اقبال ملک کو اخراجات کی تفصیلات جمع کرائیں، یوسف رضاء گیلانی نے سینیٹ انتخابات میں 1 لاکھ 95 ہزار روپے کے اخراجات کئے، پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد نے 50 ہزار روپے سینیٹ الیکشن میں اخراجات کئے، دونوں امیدواروں کے اخراجات مقررہ حد میں رہے، ریٹرننگ افسر نے یوسف رضاء گیلانی اور فوزیہ ارشد کی مکمل تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھیج دیں، الیکشن کمیشن یوسف رضاء گیلانی اور فوزیہ ارشد کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا جلد فیصلہ کریگا۔