وزیراعظم سے سینیٹر فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ کی ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وزیراعظم سے سینیٹر فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ کی ملاقات، عمران خان نے کہا کہ صادق سنجرانی ہمارے مضبوط امیدوار ہیں،انشاء اللہ کامیاب ہوںگے، انتخابی اصلاحات پر لاکر کرپشن کے دروازے بند کروں گا، اپوزیشن ناکام ہے اور مستقبل میں بھی ناکام ہوگی، پی ڈی ایم والوں کو ہر جگہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، جس طرح اپوزیشن نے پیسہ چلایا پوری قوم کے سامنے ہے، مستقبل میں پیسہ کا استعمال روکنے قانون سازی پر کام جاری ہے، کوشش ہے آئندہ سینیٹ انتخابات اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہوں گے، مستقبل میں صاف ، شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔