خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 5 افراد جاں بحق۔ 140 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور):محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 05 افراد کا انتقال ہوا، خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 118 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 140 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 74 ہزار 167 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 130 مریض صحت یاب ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 69 ہزار 527 ہوگئی ہے۔

پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 33 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 30 ہزار 162 ہوگئی، پشاور میں کورونا سے 1 ہزار 116 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔